بے باک بالی وڈ اداکارہ عرفی جاوید کا اپنے ماضی سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف

Sep 22, 2021 | 23:00:PM
اداکارہ ،عرفی جاوید،کا،ماضی
کیپشن: اداکارہ عرفی جاوید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)بے باک بھارت اداکارہ عرفی جاوید اپنے ڈریسنگ سٹائل کو لے کر مسلسل سرخیوں میں چھائی ہوئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اپنی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والی اداکارہ عرفی نے اپنے آڈیشن کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے ایک دلچسپ قصہ بتایا کہ جب مجھے ڈریس تبدیل کرکے دوسرے آڈیشن کیلئے جانا پڑتا تھا تو میں وہاں کے آس پاس کے ریسٹورنٹس میں لباس تبدیل کرنے کیلئے چلی جاتی تھی ۔ ایک مرتبہ ایسا ہوا کہ میں کہیں سے شلوار سوٹ پہن کر آڈیشن دے کر آئی تھی اور دوسرے آڈیشن میں مجھے کسی اور ڈریس میں جانا تھا ۔ میں واش روم میں تبدیل کرکے جب با ہر نکلی تو لوگ مجھے عجیب و غریب طرح سے دیکھ رہے تھے ۔  
عرفی جاوید نے بتایا کہ کئی مرتبہ اپنے دوست کے گھر جاکر ڈریس تبدیل کرتی تھی ۔ ایک مرتبہ اسی پر ہنگامہ مچ گیا تھا ۔  انہوں نے کہا کہ میں شلوار قمیض پہن کر دوست کے گھر جاتی تھی اور ویسٹرن ڈریس میں نکلتی تھی تو پڑوسیوں نے میرے دوست کے مکان مالک سے اس بات کی شکایت کردی ۔ اس کے بعد میرے دوست نے ڈر کی وجہ سے مجھ سے ملنا  ہی بند کردیا ۔
 یہ بھی پڑھیں:کیا باپ سیف علی خان کی طرح سارہ علی نے بھی مذہب تبدیل کر لیا؟۔۔تصاویر وائرل