عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)روسی آئل ریفائنریز پر امریکی پابندیوں کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد اضافہ ہوگیا۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت 4 فیصد اضافے کے بعد 61 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 4.3 فیصد اضافے کے بعد 65.3 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
ماہرین کے مطابق امریکی پابندیوں کے بعد چین اور بھارت کی ریفائنریز کو متبادل سپلائرز تلاش کرنے ہوں گے تاکہ وہ مغربی بینکنگ نظام سے باہر نہ رہ جائیں۔
یہ بھی پڑھیں:وزیرِ اعظم کا ملکی صنعت و زراعت کی ترقی کیلئے روشن معیشت بجلی پیکیج کا اعلان