لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر پیشرفت رپورٹ طلب

Oct 23, 2025 | 12:42:PM
لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر پیشرفت رپورٹ طلب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔

 سندھ ہائی کورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی،پولیس نے لاپتا شہریوں سے متعلق رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا کہ سرجانی سے لاپتا 2 شہریوں میں سے ایک شہری زر تاج ولی گھر واپس آگیا ہے، سیف الرحمان نامی شہری تاحال لاپتا ہے۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیس میں اب تک کیا پراگریس ہے؟ تفتیشی افسر نے کہا کہ لاپتا دوسرے شہری سے متعلق بھی معلومات ملی ہیں، بہت جلد دوسرا شہری بھی بازیاب ہوجائے گا۔

رپورٹ کے مطابق گڈاپ سے لاپتا شہری فہد شاہ بحفاظت گھر واپس آگیا ہے، عدالت نے شہری کی بازیابی پر گمشدگی کی درخواست نمٹا دی۔

درخواستگزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ کلفٹن سے لاپتا شہری کی گمشدگی کا مقدمہ درج نہیں کیا جارہا، پولیس نے ایف آئی آر کے اندراج کے لئے بلایا لیکن اپنی مرضی کا بیان لکھ رہے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ تحریری طور پر بیان دیدیں، پولیس آپ کے بیان کے مطابق مقدمہ درج کرے گی، عدالت نے آئندہ سماعت تک لاپتا شہریوں سے متعلق پیشرفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی۔