خیبر پختونخوا حکومت کاگندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ

Oct 23, 2025 | 11:26:AM
خیبر پختونخوا حکومت کاگندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت نے پنجاب سے گندم اور آٹے کی ترسیل پر عائدپابندی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
محکمہ خوراک کے مطابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی ہدایت پر پنجاب حکومت کو باضابطہ خط ارسال کر دیا گیا ہے، جس میں صوبائی حکومت نے پنجاب سے گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
خط کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی بین الصوبائی ترسیل کی بندش سے خیبرپختونخوا سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ ہے، پنجاب سے ترسیل میں رکاوٹوں کے باعث خیبر پختونخوا میں آٹے کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمر ایوب اور شبلی فراز کی خالی نشستوں پر انتخابات میں حصہ لیں گے: بیرسٹر گوہر
خط کے مطابق آرٹیکل 151(1) کے تحت صوبوں کے درمیان آزادانہ تجارت وفاقی ضمانت ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے گندم روکنے کا عمل وفاقی اکائیوں کے درمیان ہم آہنگی کے اصولوں کے منافی ہے۔

خط میں خیبر پختونخوا حکومت نے پنجاب سے گندم اور آٹے کی آزادانہ ترسیل کے لیے تمام پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔