ڈاکٹر نے مریض کی دائیں کے بجائے بائیں ٹانگ کا آپریشن کردیا

Oct 23, 2022 | 01:01:AM
سکھر، نجی ہسپتال، ڈاکٹر، مریض کی دائیں، بائیں ٹانگ کا آپریشن
کیپشن: متاثرہ شخص ہسپتال میں زیر علاج ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سکھر کے نجی ہسپتال میں ڈاکٹر نے مریض کی دائیں کے بجائے بائیں ٹانگ کا آپریشن کردیا۔
مریض رانجھن شیخ کا کہنا ہے کہ فرش پر گرنے کے باعث زخمی ہوگیا تھا،سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث پرائیویٹ ہسپتال آنا پڑا، سکھر کے سٹی ریور ہسپتال میں آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر شکیل عباس کی غفلت کے باعث 70 سالہ مریض کی دائیں ٹانگ کی بجائے بائیں ٹانگ کا آپریشن کردیا گیا۔
مریض کے اہلخانہ کے احتجاج پر دوسری ٹانگ کا بھی آپریشن کیا گیا، روڑی کے رہائشی رانجھن شیخ کا کہنا ہے کہ آپریشن تھیٹر سے باہر نکلنے اور ہوش میں آنے کے بعد انکشاف ہوا کہ ان کی ٹانگ کا غلط آپریشن کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق مشیر داخلہ شہزاد اکبر کیخلاف مقدمہ درج