پی ٹی آئی کی عام انتخابات میں دھاندلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری) وفاقی آئینی عدالت میں پی ٹی آئی کی جانب سے عام انتخابات میں دھاندلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقررہوگئی۔
چیف جسٹس امین الدین خان نے5 رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیاجو 25 نومبر کودرخواست پر سماعت کرے گا، جسٹس عامر فاروق پانچ رکنی لارجر بنچ کی سربراہی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں: شیخ وقاص اکرم
تحریک انصاف نے کمیشن کی تشکیل کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی،27ویں ترمیم کے بعد تحریک انصاف کی درخواست آئینی عدالت ٹرانسفر کر دی گئی۔