مشرقی ہوائوں سے لاہور میں آلودگی بڑھنے کا امکان ہے، مریم اورنگزیب

Nov 23, 2025 | 12:05:PM
مشرقی ہوائوں سے لاہور میں آلودگی بڑھنے کا امکان ہے، مریم اورنگزیب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور میں آلودگی بڑھنے کا امکان ہےکیونکہ مشرقی ہواؤں سے بھارتی شہروں کی آلودگی لاہور میں داخل ہو گی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صبح ہواؤں کا رخ بدلنے سے اے کیو آئی میں بہتری کا امکان ہے، لاہور میں میکینکل سٹریٹ واشنگ جاری ہے۔
مریم اورنگ زیب کا کہنا ہے کہ لاہور میں واٹر سپرے اور ریئل ٹائم ایئر کوالٹی مانیٹرنگ بھی جاری ہے، بھٹوں اور انڈسٹری کی چیکنگ بھی کی جا رہی ہے،کھلی جگہوں پر آگ جلانے پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر روزانہ جرمانے کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے 5 سے 8 جنگیں رکوانے کا کریڈٹ پھرلے لیا
سینئر وزیر پنجاب نے مزیدکہا کہ صوبے بھر میں سموگ ایمرجنسی اسکواڈز 24/7 فیلڈ میں الرٹ ہے، ٹریفک پولیس کی خصوصی اینٹی سموگ ڈیوٹیاں بڑھا دی گئی ہیں، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔