ٹرمپ نے 5 سے 8 جنگیں رکوانے کا کریڈٹ پھرلے لیا

ٹیرف اور سرمایہ کاری سے امریکا میں دوسرے ممالک سے کھربوں ڈالر آرہے ہیں

Nov 23, 2025 | 11:17:AM
 ٹرمپ نے 5 سے 8 جنگیں رکوانے کا کریڈٹ پھرلے لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہاہے کہ ٹیرف اور سرمایہ کاری سے امریکا میں دوسرے ممالک سے کھربوں ڈالر آرہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میںامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے ٹیرف کے ذریعے 5 سے 8 جنگیں رکوانے کا کریڈٹ پھر کلیم کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:برطانیہ میں ریکارڈ توڑ کڑاکے کی سردی،سکول بند اور معمولاتِ زندگی معطل
صدرٹرمپ نے کہاکہ سٹاک مارکیٹ 9 ماہ میں 48ویں بار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچی، ٹیرف کے سبب امریکا تاریخ کا سب سے زیادہ دولت مند اور طاقتور ملک بن گیا۔