برطانیہ میں ریکارڈ توڑ کڑاکے کی سردی،سکول بند اور معمولاتِ زندگی معطل 

Nov 23, 2025 | 08:43:AM
برطانیہ میں ریکارڈ توڑ کڑاکے کی سردی،سکول بند اور معمولاتِ زندگی معطل 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برطانیہ میں سرد ترین رات کا پچھلا 15 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

برطانیہ میں گذشتہ شب موسمِ خزاں کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی جب سکاٹ لینڈ میں درجہ حرارت منفی 12.6 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق درجہ حرارت منفی 12.6 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے سے یہ گزشتہ 15 برس میں نومبر کی سرد ترین رات تھی۔

اسکاٹ لینڈ کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی کڑاکے کی سردی ریکارڈ کی گئی جب کہ ویلز میں منفی 7.2، انگلینڈ میں منفی 6.7 اور شمالی آئرلینڈ میں منفی 6 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شدید متاثرہ علاقوں اسکاٹ لینڈ، نارتھ یارکشائر، ایسٹ یارکشائر، ویلز، پینبروکشائر وغیرہ میں سکول بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

شدید سردی کے باعث برطانیہ کے صحت ایجنسی نے انگلینڈ کے علاقوں  نارتھ ایسٹ اور یارکشائر اینڈ ہمبر میں امبر کولڈ ہیلتھ الرٹس جاری کیے ہیں جن کا اطلاق ہفتہ صبح 8 رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:جی 20 اجلاس: فلسطین، سوڈان، یوکرین اور کانگو کے تنازعات کے منصفانہ حل کا مطالبہ

دیگر تمام علاقو کے لیے زرد انتباہ (Yellow Alert) جاری کیا گیا ہے۔ 

شدید برف باری سے ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا، کئی مقامات پر گاڑیاں پھنس گئیں اور بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی۔

گلاسگو سینٹرل کی بعض ٹرینیں اوور ہیڈ لائنز خراب ہونے کے باعث رکاوٹ کا شکار رہیں،مسافروں کو روانگی سے قبل پیشگی معلومات لینے کی تاکید کی گئی ہے۔