ثانیہ مرزا کی نئی تصاویر وائرل

Nov 23, 2022 | 18:41:PM
ثانیہ مرزا , نئی, تصاویر, وائرل, سوشل میڈیا
کیپشن: ثانیہ مرزا (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے آنے والے شو ’دی مرزا ملک شو‘ کے سیٹ سے نئی تصویریں شیئر کی ہیں جنہیں دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیاجارہاہے۔

مداحوں میں اپنے لباس اور اسٹائل کی وجہ سے بہت زیادہ مقبول ثانیہ مرزا نے ایک مرتبہ پھر لوگوں کو اپنی تعریف کرنے پر مجبور کر دیا ہے،ثانیہ مرزا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر آتشی گلابی رنگ کے لباس میں تصاویر شیئر کی ہیں جسے مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔

  بھارتی ٹینس اسٹار کی تصاویر کو انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ ہی دیر میں 60 ہزار سے زائد لوگوں کی جانب سے پسند کیا جا چکا ہے جبکہ ٹوئٹر پر بھی سینکڑوں اکاؤنٹ سے تصاویر کو لائک کیا جارہا ہے،اس تصویر میں ثانیہ مرزا کے مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ مغرب سے زیادہ مشرقی لباس میں خوبصورت لگ رہی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

خیال رہے کہ ’دی مرزا ملک شو‘ پر گزشتہ دو برسوں سے کام جاری ہے، 2021ء کے دسمبر میں اس شو کا پوسٹر جبکہ 2022ء کی مارچ میں پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی۔