چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا وفد کے ہمراہ چین کا دورہ

May 23, 2026 | 22:51:PM
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا وفد کے ہمراہ چین کا دورہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )چائلڈپروٹیکشن اینڈویلفیئربیورو  پنجاب کی چیئر پرسن  اور رکن پنجاب اسمبلی سارہ احمد نے پاک چین دوستی کے پچھتر (75) برس مکمل ہونے کی تقریبات کے سلسلے میں پاکستان کے پارلیمنٹیرینز اور سیاسی نمائندگان کے وفد کے ہمراہ چین کا دورہ کیا۔

دورۂ چین کے دوران سارہ احمد نے پاکستانی سیاسی وفد کے ہمراہ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں واقع کیپٹل نارمل یونیورسٹی میں منعقدہ یوتھ ایکسچینج پینل سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاک چین دوستی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات نئی جہتوں میں داخل ہو رہے ہیں۔

سارہ احمد نے کہا کہ پاکستان اور چین کی آئندہ شراکت داری جامعات، تحقیق، جدت اور نوجوان نسل کے باہمی تعاون سے مزید مضبوط ہوگی۔ انہوں نے پاکستانی اور چینی نوجوانوں کے درمیان مشترکہ تحقیق، ٹیکنالوجی تعاون اور تعلیمی روابط کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل مستقبل کے عالمی تعلقات کی مضبوط بنیاد ہے۔

انہوں نے بین الاقوامی ادارہ چین کیمونسٹ پارٹی کی جانب سے دعوت اور پرتپاک میزبانی پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسے بین الاقوامی یوتھ ایکسچینج پروگرام نوجوان نسل کو ایک دوسرے کے قریب لانے، ثقافتی ہم آہنگی بڑھانے اور عالمی امن کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

سارہ احمد نے کہا کہ چینی جامعات میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلبہ دونوں ممالک کے درمیان خیرسگالی کے سفیر ہیں جبکہ نوجوان نسل انتہاپسندی کے خاتمے، امن کے فروغ اور روشن مستقبل کی تعمیر میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کی لازوال دوستی خطے میں استحکام، ترقی اور خوشحالی کی علامت ہے اور دونوں ممالک مستقبل میں بھی ایک دوسرے کے قابلِ اعتماد شراکت دار رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی میں مثبت نتیجے کے قریب پہنچ گئےہیں: خواجہ آصف