فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران سے روانہ ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) تہران سے تازہ ترین خبر یہ آئی ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران سے روانہ ہوگئے ہیں۔
پاکستان کی مسلھ افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران امریکہ جنگ بندی کا معاہدہ کروانے کے لئے پاکستان کی ثالثی کوششوں کو آگے برھاتے ہوئے گزشتہ شب تہران میں وزیر خارجہ عباس عراقچی سے طویل ملاقات کی تھی۔ آج ہفتہ کے روز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کے صدر مسعود پیزشکیان سے الگ ملاقات کی اور مذاکراتی وفد کے سربراہ باقر قالیباف کے ساتھ الگ ملاقات کی۔
اب اطلاع آ رہی ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران سے روانہ ہوگئے ہیں۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق فیلڈمارشل عاصم منیر نے ایران کے صدر، اسپیکر اور وزیرخارجہ سے ملاقاتیں کیں، وزیرداخلہ محسن نقوی بھی ملاقاتوں میں موجود تھے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کے شیڈول کے مطابق عوامی جمہوریہ چین کے دورہ پر جانا تھا۔
یہ بھی پڑھیئے: ’ٹرمپ نے دوبارہ جنگ کی تو یہ امریکہ کے لیے زیادہ تباہ کن ہو گی، قالیباف کی فیلڈ مارشل سے گفتگو