عوام عید کی چھٹیوں سے متعلق گمراہ نہ ہوں، وفاقی حکومت کو فالو کریں:عظمیٰ بخاری

May 23, 2026 | 18:09:PM
عوام عید کی چھٹیوں سے متعلق گمراہ نہ ہوں، وفاقی حکومت کو فالو کریں:عظمیٰ بخاری
کیپشن: وزیر اطلاعات اعظمیٰ بخاری کی پریس کانفرنس
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عید کی چھٹیوں کے بارے میں وفاقی حکومت کو فالو کریں گے، خیبر پختونخوا سے کرپشن کی داستانیں سامنے آ رہی ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحیٰ پر قربانی کی آلائشیں ٹھکانے لگانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ جبکہ مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں کو سہولیات فراہم کر دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مخصوص مقامات کے علاوہ کہیں اور مویشی منڈی نہیں لگائی جاسکتی جبکہ مساجد اور امام بارگاہوں کو عرق گلاب سے دھویا جائے گا۔ مویشی منڈیوں میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام شہریوں کی سہولت کے لیے بنایا گیا ہے اور علاقے کو صاف رکھنا شہریوں کی بھی ذمہ داری ہے,اعلیٰ صفائی پر انعام, ستائش اور شکایات پر سزا اور جزا کا عمل ہو گا جبکہ عید کی چھٹیوں کے بارے میں وفاقی حکومت کو فالو کریں گے۔

خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے کرپشن کی داستانیں سامنے آ رہی ہیں۔ جہاں ایک کلرک کے گھر سے اربوں روپے ملے۔

یہ بھی پڑھیں :امریکہ اور ایران ثالثی میں مثبت نتیجے کے قریب پہنچ گئےہیں: خواجہ آصف