برائلر گوشت کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
( سعید احمد سعید )برائلر گوشت کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد شہریوں پر مہنگائی کا نیا دباؤ بڑھ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت میں 7 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد برائلر گوشت کا سرکاری نرخ 468 روپے فی کلو مقرر کر دیا گیا ہے، اسی طرح برائلر زندہ کا تھوک ریٹ 309 روپے اور پرچون ریٹ 323 روپے جاری کیا گیا ہے۔
دوسری جانب شہر میں سرکاری نرخ کے برعکس فروخت کا رجحان بھی جاری ہے اور مختلف علاقوں میں دکاندار گوشت من مانے ریٹس پر فروخت کر رہے ہیں، بعض مقامات پر برائلر گوشت کو صافی گوشت کے نام سے 590 روپے فی کلو تک فروخت کیے جانے کی بھی شکایات سامنے آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرول اور ڈیزل پھر مہنگا!نئے ریٹس جاری کر دیئے گئے
ادھر فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی ایک روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد انڈے 238 روپے فی درجن میں فروخت ہو رہے ہیں، انڈوں کی پیٹی کا تھوک ریٹ 7 ہزار 20 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
شہریوں نے مہنگائی اور اوورچارجنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے قیمتوں پر سخت کنٹرول کا مطالبہ کیا ہے۔