آئی پی ایل :ٹریوس ہیڈ سے ہاتھ نہ ملانے پرکوہلی کو شدید تنقید کا سامنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )بھارتی سٹار بیٹر ویرات کوہلی نہ صرف اپنے کھیل بلکہ سپورٹس مین سپرٹ کی وجہ سے بھی کافی مقبول ہیں۔
ویرات کوہلی بین الاقوامی ایونٹس میں پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ بھی دوستانہ انداز میں تحفے تحائف دیتے اور لیتے نظر آتے رہے ہیں۔
تاہم اب بھارت کی متنازع انڈین پریمیئر لیگ میں ویرات کوہلی بھی ایک متنازع شرمناک حرکت کے باعث خبروں میں آگئے ہیں۔
Virat Kohli ignored Travis Head when he tried to shake hands with him after the match ????#SRHvsRCB pic.twitter.com/urAY79pYQ0
— Indian Cricket (@IPL2025Auction) May 22, 2026
گزشتہ روز سن رائزرز حیدرآباد اور رائل چیلنجرز بینگلور کے درمیان میچ کے بعد جب دونوں ٹیمیں ہاتھ ملانے کے لیے میدان میں آئیں تو ویرات کوہلی نے ٹریوس ہیڈ سے ہاتھ نہیں ملایا۔
ویرات کوہلی کے ٹریوس ہیڈ سے ہاتھ نہ ملانے کی وجہ تو سامنے نہیں آسکی لیکن شائقین کرکٹ بالخصوص کوہلی کے مداح بھی ان کے اس عمل پر شدید حیران ہیں۔
Virat Kohli ignored Travis Head when he tried to shake hands with him after the match ????#SRHvsRCB pic.twitter.com/urAY79pYQ0
— Indian Cricket (@IPL2025Auction) May 22, 2026
بعض صارفین کی جانب سے ویرات کوہلی کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔