پولینڈ کے سفیر کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس) پاکستان میں پولینڈ کے سفیر ماچے پریسارسکی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی میں کمی کے اقدامات کو سراہتے ہیں، معصوم جانوں کو نشانہ بنانا ناقابل فہم اور قابل مذمت ہے، ایسی کارروائی کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا۔
وفاقی دار الحکومت میں جمہوریہ پولینڈ کے سفارت خانے کے زیر انتظام ہولینڈ کا یوم آئین منایا گیا جس میں متعدد سفارتی, سیاسی و سماجی شخصیات اور سفارتکاروں نے شرکت کی، اس موقع پر پاکستان میں پولش سفیر ماچے پریسارسکی نے اپنے خطاب میں خضدار سکول بس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں سکول کے بچوں پر حالیہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، معصوم جانوں کو نشانہ بنانا ناقابل فہم اور قابل مذمت ہے ،ایسی کارروائی کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا، معصوم بچوں کی زندگیوں اور خوابوں کو چھیننا ناقابلِ فہم اور ناقابلِ قبول ہے۔
اپنے خطاب میں پولش سفیر ماچے پریسارسکی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی میں کمی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس اُمید کا اظہار کیا کہ روسی قیادت بھی امن پسند اقدامات کی پیروی کرے گی، انہوں نے یوکرین کی حمایت میں پولینڈ کے عزم کو دہرایا۔
پولش یوم آئین پر بات کرتے ہویے پولش سفیر نے پولینڈ کے 3 مئی 1791 کے آئین کو جمہوریت اور شہری حقوق کا پہلا یورپی نمونہ قرار دیا، جو دنیا کا دوسرا تحریری آئین بھی تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن صرف تاریخ کا جشن نہیں بلکہ پاکستان سے دوستی کا اعزاز بھی ہے ۔
ماچے پریسارسکی نےکہا "پاک-پولینڈ دوستی زندہ باد" صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ مضبوط شراکت داری کی علامت ہے، تقریب میں پولینڈ کے معروف جاز گروپ "JAH Trio" کی خوبصورت و دلفریب دھنوں کو شرکاء نے بیحد سراہا تقریب کے شرکاء پولش کھانوں سے بھی لطف اندوز ہوئے۔