آزربائیجان کا یوم آزادی،پاکستان اور آزربائیجان دو قالب یک جان ہیں،خضر فرھادوو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس) پاکستان میں آزربائیجان کے سفیر خضر فرھادوو نےکہا ہے کہ پاکستان اور آزربائیجان حقیقی برادر ملک اور مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے ہوئے ہیں, آزربائیجان کو ہمیشہ پاکستان کی مکمل حمایت حاصل رہی ہے, پاکستان اور آزربائیجان دو قالب یک جان ہیں۔
وہ آزربائیجان کے 107 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے آزربائیجانی سفارت خانے کے زیر انتظام ظہرانے سے خطاب کر رہے تھے تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری, گورنر خیبر پختون خواہ فیصل کریم کندی, فاروق ستار, شیری رحمان سمیت متعدد سیاسی, سماجی و سفارتی شخصیات نے شرکت کی۔ دونوں ممالک کے قومی ترانے بجاے گئے ۔اپنے خطاب میں آزربائیجانی سفیر خضر فرھادوو نے کہا کہ پاکستان اور آزربائیجان حقیقی برادر ملک اور مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے ہوئے ہیں, پاکستان نے سب سے پہلے آزربائیجان کی آزادی کو تسلیم کیا, 9 جون 1992 کو سفارتی تعلقات قائم ہوئےآزربائیجان کو ہمیشہ پاکستان کی مکمل حمایت حاصل رہی ہے, آذربائیجان میں سال 2025 کو "سالِ آئین و خودمختاری" قرار دیا گیا ہے۔

مہمان خصوصی وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے حالیہ پاک بھارت گشیدگی میں آزربائیجان کی بھرپور حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہویے اسے باہمی تعلقات میں سنہرا باب قرار دیا ۔انہوں نے پاکستان آزربائیجان تعلقات پر اظہار اطمینان کیا علی پرویز ملک نے مختلف شعبوں بالخصوص پیٹرولیم سیکٹر میں باہمی تعلقات کے فروغ کی خواہش کا اظہار کیا ۔تقریب میں شریک مہمانوں نے کیک بھی کاٹا۔
یہ بھی پڑھیں:گرمی کی شدت میں اضافہ، بجلی کی طلب میں ریکارڈ اضافہ