مطالبات پورے کرو،لیڈی ہیلتھ ورکرزکا کل احتجاجی دھرنے کا اعلان

May 23, 2025 | 21:25:PM
مطالبات پورے کرو،لیڈی ہیلتھ ورکرزکا کل احتجاجی دھرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سندھ لیڈی ہیلتھ ورکرزنےکل صوبےبھرکے پریس کلبز کے سامنے مطالبات پورے نہ ہونے پراحتجاجی دھرنے کا اعلان کردیا۔

چیئرپرسن آل لیڈی ہیلتھ ورکرزپروگرام کے اعلان کے مطابق تمام لیڈی ہیلتھ ورکرز ڈی ایچ اوز آفس میں احتجاجی بینرز لگاکر ضلعی پریس کلب کے سامنے دھرنا دے دیں،لیڈی ہیلتھ ورکرزپروگرام کوپرائیویٹ کرنے کےخلاف اور جائزمطالبات پورے نہ ہونے پر احتجاج کریں گی، آج لیڈی ہیلتھ ورکرز نے سیاہ پٹیاں باندھ کر خدمات سرانجام دیں اور ممبران سے مشاورت کی۔

 چیئرپرسن آل لیڈی ہیلتھ ورکرزپروگرام بشریٰ آرائیں نے مطالبہ کیا  کہ ورکرز کی سینیارٹی میں 18 سال کی کنٹرکٹ ملازمت کوشامل کیا جائے،خالی اسامیوں پر فوری ریگولر بھرتی کی جائے ،ریٹائرملازمین کی پنشن جاری کی جائے۔