ایف آئی اے لاہور زون کی کارروائیاں: انسانی سمگلنگ میں ملوث 4 اشتہاری گرفتار

May 23, 2025 | 21:06:PM
ایف آئی اے لاہور زون کی کارروائیاں: انسانی سمگلنگ میں ملوث 4 اشتہاری گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایف آئی اے لاہور زون نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث 4 بدنام زمانہ اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق مختلف کاروائیوں میں انسانی سمگلنگ میں ملوث 4 بدنام زمانہ اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا ۔ ملزمان کو لاہور اور شیخو پورہ سے گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کی شناخت عمیر رفیق ،محمد یوسف، شاہد رسول، نوریزصادق کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر بھاری رقوم ہتھیاتے تھے۔

ملزم عمیر رفیق نے شہریوں کو کینیڈا بھجوانے کی غرض سے 1 کروڑ روپے ہتھیائے۔ ملزمان محمد یوسف ، شاہد رسول نے شہری کو کینیڈا کا جعلی وزٹ ویزہ دے کر 40 لاکھ روپے بٹورے۔ نوریز صادق نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر 11 لاکھ روپے ہتھیائے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزم نوریز صادق ٹریفک پولیس لاہور میں بطور وارڈن ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا ۔۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: