لاہور ہائیکورٹ، مقدمات کی سماعت کیلئے چوتھا ترمیمی ججز روسٹر جاری

May 23, 2025 | 18:39:PM
 لاہور ہائیکورٹ، مقدمات کی سماعت کیلئے چوتھا ترمیمی ججز روسٹر جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد مقدمات کی سماعت کے متعلق چوتھا ترمیمی ججز روسٹر جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم 26 مئی تک پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گی، چیف جسٹس 27 سے 31 مئی تک ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں اور  2 جون سے پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گی۔جسٹس عابد عزیز شیخ 24 مئی  پھر 27 سے 29 مئی تک پرنسپل سیٹ پر 26  اور  30 مئی کو  ہائیکورٹ روالپنڈی بنچ میں اور 31 مئی سے پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے،جسٹس سید شہباز علی رضوی  31  مئی تک پرنسپل سیٹ پر  16 جون سے پرنسپل سیٹ پر  اور  2 جون سے 16 جون تک ہائیکورٹ ملتان بنچ میں  سماعت کریں گے۔ جسٹس شہرام سرور چوہدری 28 مئی تک ہائیکورٹ ملتان بنچ میں ، 29 مئی سے 14 جون تک پرنسپل سیٹ پر اور 16 جون سے ہائیکورٹ ملتان بنچ میں سماعت کریں گے ۔جسٹس اسجد جاوید گھرال 30 مئی تک پرنسپل سیٹ پر  اور  24 جون سے پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے ۔جسٹس رسال حسن سید صرف  30 مئی کو پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار،سافٹ ٹارگٹ پر آگیا ، عطا تارڑ