پاکستان کو اپنے جامع جوہری تحفظاتی نظام،کمانڈ اینڈ کنٹرول ڈھانچے پر مکمل اعتمادہے، دفتر خارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس ) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنے جامع جوہری تحفظاتی نظام اور کمانڈ اینڈ کنٹرول ڈھانچے کی مضبوطی پر مکمل اعتماد ہے۔
سابق امریکی مشیر قومی سلامتی جان بولٹن کی بھارتی میڈیا کو بیان کے حوالے سے دفترخارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ امر قابلِ افسوس ہے کہ جان بولٹن کا بیان راج ناتھ سنگھ جیسے ر ہنما کے بیان کے بعد سامنے آیا،راج ناتھ سنگھ ایک ہندو انتہاپسند تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں اور جو پاکستان کے خلاف بار بار جارحیت کی دھمکیاں دیتے رہے ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ درحقیقت، عالمی برادری کو زیادہ تشویش ہونی چاہیے کہ بھارت کا جوہری ہتھیاروں کا کنٹرول راج ناتھ سنگھ جیسے افراد کے ہاتھ میں ہے،راج ناتھ سنگھ پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف شدید تعصب رکھتے ہیں،راج ناتھ سنگھ خود کو حد سے بڑھا کر دیکھنے کے خطرناک فریب میں مبتلا ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارت کے سیاسی منظرنامے، میڈیا اور معاشرے کے مختلف طبقات میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی جوہری تحفظ سے متعلق جائز خدشات کو جنم دیتی ہے،بھارت میں جوہری بلیک مارکیٹ کے تسلسل نے ان خدشات کو مزید تقویت دی ہے جو بھارت کے جوہری تحفظاتی نظام میں سنگین خامیوں کو ظاہر کرتا ہے،ترجمان نے مزید کہا کہ اس کی واضح مثال حساس جوہری مواد کی چوری اور غیر قانونی سمگلنگ کے بار بار پیش آنے والے واقعات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میڈیا ہمارا پلرہے،آپ نے ہمارے ساتھ ملکر جنگ لڑی،فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر