عمران خان نے ایک اوریوٹرن لے لیا

May 23, 2022 | 11:44:AM
عمران خان نے ایک اوریوٹرن لے لیا
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف اورسابق وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز ایک اور یو ٹرن لے لیا ۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی فوج کو بھی کہتا ہوں کہ آپ نیوٹرل ہیں. آپ نے کہا کہ آپ نیوٹرل ہیں، نیوٹرل رہیں اس میں ۔

یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کو جھٹکا۔ جلیل شرقپوری نے بڑا فیصلہ کرلیا

واضح رہے کہ عمران خان نے چھ مئی کو اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جانور نیوٹرل ہوتا ہے۔ انسان نیوٹرل نہیں ہوتا۔ایک اور جلسہ میں عمران خان نے کہا کہ اللہ نے ہمیں یہ نہیں کہا کہ تم نیوٹرل ہو جا ئو۔ نہ ادھر نہ ادھر ۔

ایک اور جلسہ میں عمران خان نے کہا کہ اللہ نے ہمیں اجازت ہی نہیں دی کہ ہم نیوٹرل ہو جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے بھی لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئےپلان بنالیا