شاہ رخ کی بیٹی ’’سہانا خان‘‘ کی 21 ویں سالگرہ پر شنایا کپور نے یادگار ویڈیو شیئر کردی

May 23, 2021 | 13:29:PM
شاہ رخ کی بیٹی ’’سہانا خان‘‘ کی 21 ویں سالگرہ پر شنایا کپور نے یادگار ویڈیو شیئر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان ، اداکار سنجے کپور کی بیٹی شنایا کپور اور مزاحیہ اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی انایا پانڈے کی بچپن میں کرینہ کپور کے گانے پر ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سُہانا خان گذشتہ روز 21 برس کی ہوگئی ہیں۔ اس موقع پر شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی بیٹی سُہانا خان کی دلکش تصویر شیئر کی ہے۔ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں سُہانا خان نے پولکا ڈاٹس والا سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ یہ تصویر اُن کے کسی فوٹو شوٹ کی لگ رہی ہے۔گوری خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے سُہانا کو اُن کی 21ویں سالگرہ کی مبارکباد دی۔

 شاہ رخ خان کی اہلیہ نے بیٹی سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’ہم آج، کل اور ہمیشہ تُم سے پیار کرتے رہیں گے۔‘واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اور گوری کو ایک نہیں بلکہ تین مرتبہ شادی کرنی پڑی۔

دوسری جانب بھارت کے نامور اداکار انیل کپور کے بھائی سنجےکپور کی بیٹی شنایا کپور نے بھی اپنی دوست سہانا خان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے ۔ ویڈیو میں  سہانا خان کے ہمراہ شنایا کپور اور انایا پانڈے  بھی موجود ہیں جو کرینہ کپور کے گانے ’’یہ میرادل‘‘ پر ڈانس کررہے ہیں۔ شنایا کپور نے بچپن کی یادگار ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ ہم یونہی ہمیشہ اکٹھنے ڈانس کرتے رہیں گے‘‘

یہ بھی پڑھیںماہرہ خان کا سڑک پر ڈانس،،، ویڈیو وائرل