ماہرہ خان کا سڑک پر ڈانس،،، ویڈیو وائرل

May 23, 2021 | 14:15:PM
ماہرہ خان کا سڑک پر ڈانس،،، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان کی فلم 'پرے ہٹ لو' کے گانے 'اک پل' پر ڈانس کرتی  نئی ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔

ڈانس ویڈیو میں ماہرہ خان کو چھوٹی کار بڑا اسٹار نامی شو کی ہوسٹ کے ساتھ سڑک پر گانے ’اک پل ‘پر خوبصورت انداز میں ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ماہرہ خان کو گانے میں پنک ٹی شرٹ اور جینز  پہنے ڈانس کرتے دیکھا گیا ہے۔خیال رہے کہ عاصم رضا کی ہدایت کاری میں بننے والی رومانوی فلم ’پرے ہٹ لو‘ 2019 میں ریلیز کی گئی تھی ، فلم کے مرکزی کردار میں مایا علی اور اداکار شہریار منور ہیں جس میں ماہرہ خان بھی گانے‘ مورا سیاں ‘ کے ذریعے مہمان اداکارہ کے طور پر جلوہ گر ہوئی تھیں ۔

یہ بھی پڑھیں: منگنی ٹوٹنے پر شوبز ستاروں کی زویا ناصر کو ہمت نہ ہارنے کی ہدایت
 ماہرہ خان ہمیشہ کی طرح ’مورا سیاں‘ گانے میں بھی خوبصورت دکھائی دی تھیں۔گانے میں اداکارہ نے انار کلی کے جیسا سُرخ لباس زیب تن کیا ہے جس میں انہوں نے لپ اسٹک بھی لال رنگ کی لگائی ہے۔

https://youtu.be/9SaXh3GGSMA?t=1217

API Response: Not Found