نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو بہتر بنانے اور فروغ کیلئے حکمت عملی ترتیب دی جائے، محسن نقوی

Mar 23, 2024 | 13:20:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو بہتر بنانا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو زیادہ سہولتیں میسر ہوں۔ 

تفصیلات کے مطابق محسن نقوی کو ڈائریکٹرزنے شعبوں کی کارکردگی اور متعلقہ امور کے بارے میں بریفنگ دی  ،تمام ڈائریکٹرز نے اپنے شعبوں کے امور کے بارے میں آگاہ کیا، پی ایس ایل کو زیادہ دلچسپ بنانےاورخواتین کرکٹرز کیلئے پی ایس ایل شروع کرنے کی تجاویز پیش کی گئی۔ 

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےبورڈکےوسائل میں اضافے کاپلان طلب کرلیا،  محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی کا ریوینوجنریشن کا قابل عمل پلان تیارکیاجائے۔

 محسن نقوی نے ڈائریکٹرز مارکیٹنگ،سٹیٹ اور کمرشل کو ریونیو جنریشن کا پلان مرتب کرنے کا ٹاسک دے دیا، چیئر مین پی سی بی کا کہنا تھا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو بہتر بنانا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو زیادہ سہولتیں میسر ہوں، کرکٹ کےفروغ کیلئے ہرسطح پرجامع حکمت عملی ترتیب دی جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت نے سعودی وزیر دفاع کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بورڈ کے ایشوز کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔