صدر مملکت نے سعودی وزیر دفاع کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا

Mar 23, 2024 | 13:07:PM
صدر مملکت نے سعودی وزیر دفاع کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان کے موقع پر سعودی وزیر دفاع شہزاد خالد بن سلمان بن عبدالعزیز کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نواز دیا۔

ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں وزیراعظم میاں شہباز شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سمیت سمیت دیگر اہم شخصیات اس موقع پر موجود ہیں۔

پاکستان میں آج یوم پاکستان جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز  نے اسلام آباد میں ہونے والی پریڈ کی خصوصی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔