اداکارہ ہانیہ عامر نے عُمرے کی سعادت حاصل کرلی

Mar 23, 2024 | 10:26:AM
پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے ماہ صیام میں عُمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے ماہ صیام میں عُمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

حال ہی میں اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کیں جس میں اُنہیں مکہ مکرمہ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

تصاویر میں ہانیہ عامر نے حجاب کیا ہوا ہے جبکہ وہ اس مقدس مقام کی زیارت کرکے کافی خوش بھی نظر آرہی ہیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ عامر نے حجاب کیا ہوا ہے جبکہ وہ اس مقدس مقام کی زیارت کرکے کافی خوش بھی نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے تصاویر پوسٹ کیں اور عُمرے کی ادائیگی پر اللہ تعالیٰ کا شُکر بھی ادا کیا۔

سوشل میڈیا صارفین اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے ہانیہ عامر کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  اداکار سے ملنے والا شخص جن تھا؟ آغا شرزازکا حیران کن انکشاف

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر اکثر اپنی دلچسپ ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کرتی ہیں جس کی وجہ سے انسٹاگرام پر بھی اُن کے فالووز کی تعداد 12.9 ملین ہے۔ مداح اداکارہ کی ہر پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے اُن کی اداکاری اور خوبصورتی کی تعریف کرتے ہیں۔ 

ہانیہ عامر کا شمار پاکستان کی معروف اداکاراؤں میں بھی ہوتا ہے، وہ کئی ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، ڈرامہ سیریل “میرے ہمسفر” کی زبردست کامیابی کے بعد وہ بھارت میں بھی بہت مقبول ہوئیں۔