اداکارہ ریما خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

Mar 19, 2024 | 12:23:PM
پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان نے ماہ صیام میں عُمرے کی سعادت حاصل کرلی۔  
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان نے ماہ صیام میں عُمرے کی سعادت حاصل کرلی۔  

گزشتہ  روز اداکارہ ریما خان نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر تصویر شیئر کی جس میں اُنہیں حرم کے صحن میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے حرم شریف میں اپنی موجودگی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا، اداکارہ نے پاکستان، پاکستانی عوام اور مسلم اُمہ کی سلامتی کیلئے دعائیں بھی کیں۔

مزید پڑھیں:  سینیٹ انتخابات کیلئےامیدواروں کے کاغذات کی سکروٹنی کا عمل جاری

علاوہ ازیں ریما خان نے جبل رحمت کے مقام سے بھی ایک تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی، اداکارہ کی دونوں تصاویر پر مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ ریما خان اس سے قبل 2022 اور 2023 میں بھی عمرہ ادا کرچکی ہیں۔ ریما خان مختلف ٹی وی چینلز پر رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی بھی کرچکی ہیں۔