افغانستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا, آج پہلا روزہ

Mar 23, 2023 | 00:40:AM
افغانستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا, آج پہلا روزہ
کیپشن: چاند، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کے بعد ہمسایہ ملک افغانستان نے بھی رات گئے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا ۔
طالبان کی مرکزی حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق چاند کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں جس کے بعد جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا۔
پاکستان میں رات 10 بجے چاند نظر آنے اور جمعرات کو پہلے روزے کا اعلان کیاگیا،افغانستان میں بھی رات گئے مقامی وقت کے مطابق سوا 11 بجے کے بعد رمضان المبارک کے چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے مفتی پوپلزئی نے بڑا اعلان کر دیا