رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے مفتی پوپلزئی نے بڑا اعلان کر دیا

Mar 22, 2023 | 22:48:PM
رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے مفتی پوپلزئی نے بڑا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان میں ہر سال ایک دن پہلے چاند نظر آنے کا اعلان کرنے والے مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے بھی چاند کا اعلان کردیا ہے ۔ 
تفصیلات کے مطابق  پشاور کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی مسجد قاسم خان کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے بھی رویت ہلال کمیٹی کے ہمراہ کل پہلے روزے کا اعلان کردیا ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیاکہ ملک میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں جس کے بعد  ملک میں کل یعنی 23 مارچ کو پہلا روزہ ہوگا، اُدھر پشاور کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مسجد قاسم خان میں ہوا، کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے چاند کی شہادتوں اور کل پہلے روزے کا اعلان کیا۔