گجرات: سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ، 2 افراد زخمی

May 05, 2024 | 17:06:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( رانا شہزاد) گجرات میں ٹانڈہ لاری اڈا کے قریب گودام میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ 

گجرات میں ٹانڈہ لاری اڈہ کے قریب واقع سلنڈر کی دکان پر گیس ریفلنگ کی جا رہی تھی کہ دھماکہ ہو گیا، سلنڈر پھٹنے سے دکان کیساتھ پیزا شاپ اور 2 موٹر سائیکل بھی آگ کی لپیٹ میں آ گئے، ریسیکو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور  پورے علاقے کو سیل کر دیا، آگ کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے ملحقہ دوکانوں کو  بھی خالی کروا لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: صوابی :گھریلو ناچاکی پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے دکاندار ظفر اقبال اور اس کے ملازم کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

واضح رہے کہ سلنڈر والی دکان میں مزید بڑے بڑے سلنڈر موجود ہیں جن کے پھٹنے سے بھی خدشہ ہے۔