کراچی ایئرپورٹ: جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانیوالے 2 مسافر آف لوڈ

May 05, 2024 | 18:17:PM
کراچی ایئرپورٹ: جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانیوالے 2 مسافر آف لوڈ
کیپشن: جعلی کاغذات پر بیرونِ ملک سفر کرنیوالے ملزمان اور گرفتار کرنیوالے افسران
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انوشے جعری) ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر بڑی کارروائی، جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے جعلی کاغذات پر سفر کرنے والے 2 مسافروں کو آف لوڈ کر کے ہراست میں لے لیا، ملزمان میں طلعت اقبال اور ایک خاتون شامل ہیں، ملزمان فلائٹ نمبر TK709 سے برطانیہ جا رہے تھے، ملزمان کے پاسپورٹس پر برطانیہ کے جعلی ایمپلائمنٹ ویزے لگے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے بڑے شہر میں دھماکہ، افسوسناک خبر آ گئی

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایجنٹ سے 1200 پاؤنڈ فی کس کے عوض مذکورہ ویزے حاصل کئے، ملزمان نے مذکورہ ویزے لاہور کے ایجنٹ سے حاصل کئے، ایجنٹ نے 2400 پاؤنڈ مختلف بینک اکاؤنٹس میں وصول کیے۔

بعد ازاں ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔