ایف آئی اے کی کاررائی، جعلی دستاویزات پر اٹلی جانے کی کوشش ناکام کردی

Apr 22, 2024 | 11:31:AM
 ایف آئی اے کی کاررائی، جعلی دستاویزات پر اٹلی جانے کی کوشش ناکام کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( طیب سیف)ایف آئی اے نے بڑی کارروائی  کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر اٹلی جانے  کی کوشش مسافر کی ناکام بنادی۔

تفصیلات کے مطابق  ایف آئی اے امیگریشن  نے  اسلام آباد ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے  جعلی سفری دستاویزات پر اٹلی جانے کی مسافر کی  کوشش ناکام کردی ، مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا

ذرائع کے مطابق ملزم فلائٹ نمبر TK711 سے اٹلی جا رہا تھا،ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا اٹلی کا ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا جبکہ ملزم ساجد عباس کا تعلق منڈی بہاوالدین سے ہے۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ایجنٹ سے مذکورہ ویزا حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی صدر ابراہیم رئیسی تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے،اہم ملاقاتیں متوقع