موسم کے حوالے سے  محکمہ موسمیات نے اہم خبر سنا دی

Mar 23, 2022 | 11:42:AM
موسم کے حوالے سے  محکمہ موسمیات نے اہم خبر سنا دی
کیپشن: دھوپ اور بادلوں کا خوبصورت منظر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا،آج کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 31 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

  محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور  میں کم سےکم درجہ حرارت20 اورزیادہ سےزیادہ35 ڈگری سینٹی گریڈرہےگاجبکہ آئندہ ہفتےبارش متوقع نہیں ہے۔اس کے علاوہ صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، لاہور، نارووال، گوجرانوالہ، سرگودھا اور گرد ونواح میں دھند پڑنے کا امکان ہے جبکہ رات گئے ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں موسم سرد ہے جس کی وجہ سے بادلوں کا رخ ملک بھر داخل ہو سکتا ہے۔

 اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود اور موسم خشک رہے گا۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی صفر ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا۔

قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا جبکہ نوکنڈی میں 14ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاچترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کالام، کوہستان، بونیر، شانگلہ ،ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

 یہ بھی پڑھیںجنت مرزا کی تصاویر۔ڈانس ویڈیو  وائرل۔سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا