جنت مرزا کی تصاویر۔ڈانس ویڈیو  وائرل۔سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا

Mar 23, 2022 | 10:50:AM
جنت مرزا کی تصاویر،ڈانس ویڈیو  وائرل،سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا
کیپشن:   ٹک ٹاکر جنت مرزا(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف  ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا اپنے خوبصورت انداز اور پیاری شخصیت سے سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔ٹک ٹاکر نے اپنی نئی رقص کی ویڈیو اور تازہ تصاویر سے سوشل میڈیا پر مداحوں کے دل جیت لئے ہیں۔

  تفصیلات کے مطابق 21سالہ ٹک ٹاکر جنت مرزانے اپنے انسٹاگرام پر حالیہ دنوں میں اپنی ایک رقص کی ویڈیو شیئر کی جو وائرل ہو گئی اس کے ساتھ انہوں نے تصاویر بھی اپلوڈ کیں جس کے کیپشن میں انھوں نے لکھا کہ ”قوالی نائٹ“۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ٹاک ٹاکر پیسے  ہوا میں اچھال رہی ہیں اور ساتھ ساتھ ڈانس کر رہی ہیں۔

  ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں۔

خیال رہے کہ  جنت مرزاجلد ہی لالی وڈ میں اپنی انٹری فلم ”تیرے باجرے دی راکھی“ سے کرنے والی ہیں۔