پاکستان کا ایرانی صدر کو اعزاز، جراحیِ قلب میں اعزازی فیلوشپ تفویض
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو کالج آف فزیشن اینڈ سرجری پاکستان(سی پی ایس سی ) کی جانب سے اعزازی فیلوشپ ڈگری سے نوازا گیا۔
مسعود پزشکیان کو سی پی ایس سی کی جانب سے صحتِ عامہ، طبی تعلیم، طبی تحقیق اور معاشرتی خدمات کے اعتراف میں شعبۂ جراحیِ قلب (Cardiac Surgery) میں اعزازی فیلوشپ سے نوازا گیا۔
تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت اعلیٰ شخصیات بھی شریک تھیں۔
اعزازی فیلوشپ کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان طبی تعلیم، میڈیکل اداروں کے باہمی روابط، تحقیقی تعاون، فیکلٹی اور ممتحنین کے تبادلوں کو فروغ دینا ہے جس سے دونوں ممالک کے شعبۂ صحت میں تعاون مزید مضبوط ہونے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی