بشریٰ بی بی سے ملاقات کی اجازت کے باوجود اہلخانہ اڈیالہ جیل نہ پہنچ سکے

Jun 23, 2026 | 19:25:PM
بشریٰ بی بی سے ملاقات کی اجازت کے باوجود اہلخانہ اڈیالہ جیل نہ پہنچ سکے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی سے خاندانی ملاقات کی اجازت ملنے کے باوجود ان کے اہلخانہ آج اڈیالہ جیل نہیں پہنچے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے حوالے سے بشریٰ بی بی کے اہلخانہ کو پیشگی طور پر آگاہ کر دیا گیا تھا، تاہم اطلاع ملنے کے باوجود وہ ملاقات کے لیے جیل نہ آئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ منگل کو بھی بشریٰ بی بی کی فیملی کو ملاقات سے متعلق مطلع کیا گیا تھا، لیکن اس موقع پر بھی اہلخانہ جیل نہیں پہنچے تھے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں سے ملاقات کی اجازت موجود ہے، تاہم اس دوران اہلخانہ کی جانب سے بشریٰ بی بی سے کوئی ملاقات نہیں کی گئی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاقات کی اجازت ایک اعلیٰ حکومتی شخصیت کی کوششوں کے نتیجے میں ممکن ہوئی، تاہم اہلخانہ کی جانب سے اس سہولت سے تاحال استفادہ نہیں کیا گیا۔

تاہم اس حوالے سے بشریٰ بی بی کے اہلخانہ یا ان کے نمائندوں کی جانب سے کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں :ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات