انٹربینک میں ڈالر معمولی سستا، اوپن میں قیمت برقرار

Jun 23, 2026 | 19:05:PM
انٹربینک میں ڈالر معمولی سستا، اوپن میں قیمت برقرار
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر معمولی سستا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمت میں استحکام رہا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1پیسے سستا ہوگیا۔انٹر بینک میں امریکی  ڈالر    278.22 روپے سے کم ہوکر 278.21 روپے پر بند ہوا ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 279.46 روپے پر برقرار    ہے جبکہ یورو 55 پیسے سستاہوکر 322.33 روپے کا ہوگیا    ،برطانوی پاؤنڈ 30 پیسے مہنگا ہوکر 373.04  روپے کا ہوگیا  ۔

اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 76.55  روپے پر برقرار رہا  جبکہ سعودی ریال1 پیسے بڑھ کر 74.87 کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:بینکوں سے لین دین کرنے والوں کیلئے اہم خبر