حکومت بانی کی ایک ملاقات کرواکر  مکمل پابندی عائد کرنا چاہتی ہے، علیمہ خان

Jun 23, 2026 | 18:21:PM
حکومت بانی کی ایک ملاقات کرواکر  مکمل پابندی عائد کرنا چاہتی ہے، علیمہ خان
کیپشن: علیمہ خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہمارا یہ ہی کہنا ہے کہ بانی کا علاج کروایا جائے،یہ پریشر ریلیز کرنے کے لئے بانی کی ایک ملاقات کروانا چاہتے ہیں تاکہ بعد میں مکمل طور پر ملاقات بند کر دی جائے،ہمیں یہ ہرگز قبول نہیں ہے۔

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہماری کے پی کے  حکومت نے شرط رکھی ہے کہ وفاق کو 175 بلین تب تک نہیں دیں گے جب تک وہ کے پی کے حکومت کے تین سو بلین نہیں دیتے،دوسری شرط ہے کہ بانی کا علاج ان کی فیملی اور ذاتی معالجین کے سامنے کرایا جائے ،بانی کی قید تنہائی ختم کی جائے کورٹ کے حکم کے مطابق ان کی ملاقاتیں بحال کی جائیں،بانی کو کتابیں فراہم کی جائیں بانی کے بچوں سے بات کروائی جائے،یہ سب کچھ تحریری طور پر ہمیں لکھ کر دیں اور گارنٹر بھی دیں ، کے پی کے حکومت کے اس پریشر کے بعد بھی اگر انہوں نے یہ سب کچھ نہ کیا تو ہم پھر مل کر آئیں گے اور بانی پی ٹی آئی کو رہا کروائیں ۔

علیمہ خان کاکہناتھا کہ امریکن سرکاری افسر کے کہنے پر اسٹیبلشمنٹ نے بانی پی ٹی آئی کی حکومت گرائی گئی،بانی کو گرفتار کرنے کے بعد 4 اگست کو کچھ لوگ بانی کے پاس گئے اور کہا جس ملک جانا چاہتے ہیں جا سکتے ہیں،بانی نے کہا میں اپنے ملک میں ہی رہوں گا کیسز کی سامنا کروں گا،بانی کا عدالت سے اغواء کرکے دو سو سے زائد مقدمات بنائے گئے۔

عمران خان کی ہمشیرہ کا مزید کہناتھا کہ سائفر دنیا کا مہنگا ترین کیس چلایا گیا جو جھوٹا ثابت ہو ،توشہ خانہ کیس جھوٹا ثابت ہوا ،اٹک میں بانی کو بند کرکے کیڑے مکوڑے چھوڑدیئے  گئے،اڈیالہ میں بانی کو قید تنہائی میں رکھ کر جیل انتظامیہ نے کہا چابی گم ہو گئی ہے ،ان کاکہناتھا کہ جو کیس جھوٹے تھے اور بانی کو جن  کیسز میں سزا دی گئی ان ججز کو سزا کیوں نہیں ملی،26 ویں ترمیم کے بعد چوائس کے جج لائے گئے،چوائس کے جج ڈوگر نے بانی کو القادر کیس میں سزا دے دی ،جج ڈوگر نے بے شرمی کرتے ہوئے بانی کے کیسز سننے سے انکار کر دیا۔

علیمہ خان کاکہناتھا کہ انہوں نے پہلے بانی کی فیملی کی وکلاء کی اور پھر ساتھیوں کی ملاقات بند کردی ،8 ماہ سے بانی کو مکمل قید تنہائی میں رکھا گیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ 26 نمبر چونگی پر جب ہمیں روکا گیا تو وزیر داخلہ کا پیغام ملا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو ملنے کے لئے ایک درخواست دے دیں، ہم جیل سپرنٹنڈنٹ کو درخواست دیں تو عدالت کے فل بنچ کا حکم کہاں جائے گا،عدالت کے حکم کے مطابق تو اٹھارہ لوگ بانی سے مل سکتے ہیں ۔

بانی کی ہمشیرہ کاکہناتھا کہ اب بشریٰ بی بی کی فیملی کی بھی ملاقات بند کر دی گئی ہے یہ سب جان بوجھ کرکررہےہیں،ہمارا یہ ہی کہنا ہے کہ بانی کا علاج کروایا جائے،یہ پریشر ریلیز کرنے کے لئے بانی کی ایک ملاقات کروانا چاہتے ہیں تاکہ بعد میں مکمل طور پر ملاقات بند کر دی جائے،ہمیں یہ ہرگز قبول نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’ 2 دن بینک بند رہیں گے‘ اعلان ہوگیا