آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی، ایران احترام کرتا رہا تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا:صدر ٹرمپ

Jun 23, 2026 | 08:06:AM
 آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی، ایران احترام کرتا رہا تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا:صدر ٹرمپ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی ہے اور وہاں جہازوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے،ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور آنے والے دنوں میں صورتحال مزید واضح ہوگی۔ 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز کے معاملے پر "بہت اچھا کام" کر رہا ہے اور موجودہ صورتحال اطمینان بخش ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو امریکا ضروری اقدامات کرے گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آرہی ہے، جبکہ ایران کے منجمد اثاثوں کے استعمال سے متعلق انہوں نے بتایا کہ یہ رقوم امریکی کسانوں سے خوراک اور زرعی اجناس خریدنے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہیں۔ 

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جب تک ایران امریکا کا احترام کرتا رہے گا، دونوں ممالک کے درمیان کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوگا، انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ جاری مذاکرات مثبت نتائج دیں گے۔  

 ٹرمپ نے ساتھ ہی دھمکی دی کہ ایران نےمعاہدےکی پابندی نہیں کی تو جو کرنا ضروری ہوا وہ کروں گا۔ 

انہوں نے برطانیہ کی سیاسی صورتحال، جرائم اور امیگریشن کے مسائل پر بھی تبصرہ کیا، تاہم اس حوالے سے ان کے بیان کی آزاد ذرائع سے مکمل تصدیق نہیں ہوسکی۔