آن لائن فراڈ کیس: 8 چینی شہریوں کی ضمانت کی درخواستیں منظور

Jun 23, 2025 | 12:47:PM
آن لائن فراڈ کیس: 8 چینی شہریوں کی ضمانت کی درخواستیں منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے خاتون کے ساتھ آن لائن فراڈ کے کیس میں 8 چینی شہریوں کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پاکستانی خاتون کے ساتھ آن لائن فراڈ کے کیس کی سماعت کی، عدالت نے 8 چینی شہریوں کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت نے چینی شہریوں کی ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں منظور کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ مریم نوازکادورہ لاہور،ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے چینی شہریوں کیخلاف ایف آئی اے کے مقدمے میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔