بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بغیر ہی کے پی کا بجٹ منظور کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)پی ٹی آئی نے ایک اور یوٹرن لیتے ہوئےعمران خان سے ملاقات کے بغیر ہی خیبر پختونخوا کا بجٹ منظور کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
خیبرپختونخواکے بجٹ کی منظوری کا فیصلہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے کیاہے۔
پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نےاپنے فیصلے میں کہاہےکہ خیبر پختونخوا کا بجٹ پیٹرن انچیف کی ہدایت کے مطابق منظور کیا جائے،بجٹ منظور نہ کیا گیا تو صوبائی حکومت مالی بحران کا شکار ہو جائے گی جس سے وفاق کو فائدہ ہو گا۔
پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کےعلامیہ کے مطابق خیبرپختونخوا کی عوام نے پی ٹی آئی پر بھروسہ کیا ہے اسے برقرار رکھا جائے،بجٹ منظوری کے حوالے سے پیٹرن انچیف سے ملاقات نا کروانا حکومت کی بدنیتی ہے ،خیبر پختونخواہ مرکز میں تیار کی گئی سازش کا شکار ہونے کو تیار نہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ
اعلامیہ کے مطابق بجٹ منظوری کی آڑ میں وفاق خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ کر سکتا ہے ،بجٹ عارضی طور پر منظور ہو گااور پیٹرن انچیف کی ہدایت کے مطابق اس میں تبدیلی کی جا سکے گی ۔