وزیراعظم کے ہاتھ مضبوط کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے:بلاول بھٹو زرداری

وزیراعظم نے جو وعدے کیے وہ پورے ہوتے نظرآرہےہیں، کردارکشی کرنا ہماری سیاست کاحصہ نہیں ہے،قومی اسمبلی میں اظہارخیال

Jun 23, 2023 | 16:00:PM
وزیراعظم کے ہاتھ مضبوط کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے:بلاول بھٹو زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے ہاتھ مضبوط کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،سیلاب متاثرین کی بحالی اورتعمیر نوں سےغافل نہیں۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے جو وعدے کیے وہ پورے ہوتے نظرآرہےہیں، کردارکشی کرنا ہماری سیاست کاحصہ نہیں ہے،کوشش ہوگی مثبت انداز میں سیاست کی جائے، اپوزیشن میں ہوں یاحکومت میں گالم گلوچ ہماری سیاست نہیں ہے۔

ضرور پڑھیں :سویلین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں ہو سکتا درست نہیں،چیف جسٹس
انہوں نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے بارے میں مشہور ہے وہ یاروں کا یار ہے، ہمارے لیے وقت کا سیاسی یار مسلم لیگ ن ہے، پاکستان کو مسائل سےنکلانے کے لیے ہمیں دن رات محنت کرنا ہوگی،ڈار صاحب کو بچپن سے جانتا ہوں، سب کے لیے وہ ڈار ہیں میرے لیے وہ انکل ہیں، وزیراعظم کے ہاتھ مضبوط کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،سیلاب متاثرین کی بحالی اورتعمیر نوں سےغافل نہیں۔

پی ٹی آئی والے ملک میں جلاؤ گھیراؤ چاہتے ہیں، بھارت اور امریکا کے اعلامیہ پر دفتر خارجہ ردعمل دے گا،ہمیں دنیا کی سیاست کے بجائے اپنی صورتحال پر توجہ دینی چاہیے،اندرونی صورتحال پر قابو،مسلسل جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا، یادگار شہداء پر حملہ ہو تو خاموش نہیں رہا جاسکتا،لاہور کو میدان جنگ میں بدل دیا گیا،جمہوری نظام کو بند گلی میں نہ دھکیلا جائے۔