اورنج ٹرین مسافروں کے لئے خوشخبری

Jun 23, 2022 | 12:10:PM
اورنج ٹرین مسافروں کے لئے خوشخبری
کیپشن: اورنج ٹرین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے اورنج ٹرین مسافروں سے فی کلومیٹر کے حساب سے کرایہ وصول کرنے کی سفارشات حکومت کو پیش کردیں ۔

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق اسٹیشن ٹو اسٹیٹس کی بجائے فی کلو میٹر کے حساب سے کرایے کی وصولی سے مسافروں کی تعداد بڑھے گی ۔ اورنج ٹرین کا 4 کلو میٹر تک کا کرایہ 20 روپے مقرر کرنے کی سفارشات. 4  سے 8  کلو میٹر سفر کا کرایہ 25  روپے کرنے کی سفارش۔
   اورنج لائن ٹرین کا 8  سے 12  کلو میٹر سفر کا کرایہ 30 روپے مقرر کرنے کی سفارش ،  12  سے 16  کلو میٹر کے سفر کا کرایہ 35  روپے مقرر کرنے جبکہ 16 کلو میٹر سے اضافی سفر پر کرایہ 40 روپے تک مقرر کرنے کی تجویز ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:نیب ترامیم کا فائدہ پی ٹی آئی کو ہوگا، رانا ثنااللہ نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی تجویز کے مطابق نئی سفارشات سے روزانہ کی بنیاد پر مسافروں کی تعداد میں ڈیڑھ لاکھ تک اضافہ ہوگا ،مسافروں کی تعداد بڑھنے اور نئی کرایوں کی سفارشات سے روزانہ  چالیس لاکھ روپے کی آمدن حاصل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عوام کو ‘خوشخبری’ سنا دی