قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایک بار پھر سیاسی دنگل پیدا ہونے کا خدشہ

Jun 23, 2021 | 12:32:PM
قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایک بار پھر سیاسی دنگل پیدا ہونے کا خدشہ
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایک بار پھر قومی اسمبلی میں سیاسی دنگل پیدا ہونے کا خدشہ،اپوزیشن کی جانب سے حکومت کو کمیٹی کیلئے 6 نام دینے کے باوجود تاحال پارلیمانی کمیٹی تشکیل نہ دی جاسکی ۔

ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے ایجنڈا بلڈوز کرکے پاس ہونے والی  قانون سازی سے متعلق  12 رکنی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا تھا۔سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے 6 روز گزرنے کے باوجود پارلیمانی کمیٹی تشکیل نہ دی جاسکی،سپیکر نے کمیٹی بناکر متنازعہ قانون سازی واپس نہ لی تو ایوان کا ماحول خراب ہوسکتا ہے،سپیکر کی جانب سے کمیٹی کی یقین دہانی کے بعد اپوزیشن نے ڈپٹی سپیکر کے خلاف جمع قرارداد واپس لی تھی۔

یہ بھی پڑھیںلاہور میں دھماکہ:15افراد زخمی،دو کی حالت تشویشناک