ٹرمپ نے عمران خان کے نام پر ووٹ لیے، آواز نہیں اٹھائی:نعیم حیدر پنجوتھا

Jul 23, 2025 | 21:26:PM
ٹرمپ نے عمران خان کے نام پر ووٹ لیے، آواز نہیں اٹھائی:نعیم حیدر پنجوتھا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کے رہنما نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ شاہ محمود کی رہائی قانون کے مطابق ہوئی، راجہ قمر السلام سلمان اکرم راجہ کے حوالے سے یہ تاثر غلط دیا جا رہا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ شاہ محمود قریشی جیل سے باہر آئیں۔

پی ٹی آئی رہنما نعیم حیدر پنجوتھا کا پروگرام ’’دستک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بانی پی ٹی آئی کے نام پر ووٹ تو لیے، لیکن ان کی رہائی کے لیے کوئی آواز نہیں اٹھائی۔

انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کے حوالے سے یہ تاثر غلط دیا جا رہا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ شاہ محمود قریشی جیل سے باہر آئیں۔ نعیم پنجوتھا نے انکشاف کیا کہ 9 مئی کے مقدمات میں پارٹی رہنماؤں کو سزا دلوانے کی کوششیں کی گئیں اور رات گئے فیصلے سنائے گئے۔

حالانکہ یہ جھوٹے کیسز ہیں اور ان میں کسی کو سزا نہیں دی جا سکتی، احتجاج کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 5 اگست کو ہر صورت احتجاج ہوگا، جبکہ حکومت کی کوشش ہے کہ کسی نہ کسی طریقے سے یہ احتجاج نہ ہو سکے۔

پروگرام کے دوسرے حصے میں لیگی رہنما راجہ قمر السلام کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 9 مئی کیسز کے فیصلوں سے یہ اخذ کرنا کہ حکومت تحریک انصاف کے کیسز سے خائف ہے، اس حوالے سے میں کچھ نہیں کہہ سکتا، لیکن تحریک انصاف کے ماضی کے احتجاج سے بھی حکومت خوفزدہ نہیں ہوئی، جلسے کی اجازت دینا حکومت کا نہیں بلکہ انتظامیہ کا کام ہے۔

راجہ قمر السلام کا کہنا تھا کہ تشدد کی ساری حدیں پار کرنے والی کسی بھی جماعت کو عبرت کا نشانہ بنانا چاہئے۔ ان کیسز کے قانونی پروسیجر میں شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں، کیونکہ بہت سے لوگ جو 9 مئی واقعات میں ملوث تھے، وہ اب بھی آزاد گھوم رہے ہیں۔

 شاہ محمود قریشی کی 9 مئی مقدمات میں بریت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کی رہائی قانونی طور پر ہوئی۔ ان کی رہائی اس لیے نہیں ہوئی کہ انہیں پارٹی کا چیئرمین بنایا جائے، یہ مفروضوں پر مبنی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ٹیکس ادانہ کرنے والوں کی گاڑیاں بند ہوں گی