حکیم فرحان حنیف نے دانتوں کے درد،بدبو اورسوجن سے محفوظ رہنے کانسخہ بتادیا

دانت میں درد اورمسوڑھوں سے خون آنا بڑی بیماری کی علامت ہو سکتا ہے،’’مارننگ ودفضا‘‘میں گفتگو

Jul 23, 2025 | 16:33:PM
حکیم فرحان حنیف نے دانتوں کے درد،بدبو اورسوجن سے محفوظ رہنے کانسخہ بتادیا
کیپشن: حکیم فرحان حنیف ’’مارننگ ودفضا‘‘میں گفتگوکرتے ہوئے
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) حکیم فرحان حنیف نے ’’مارننگ ودفضا‘‘میں گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ  اگر آپ کے دانت اکثر درد کرتے ہیں، کھانے پینے میں تکلیف ہوتی ہے یا مسوڑھوں سے خون آتا ہے تو یہ صرف وقتی مسئلہ نہیں بلکہ کسی بڑی بیماری کی علامت بھی ہو سکتا ہے۔
24نیوزکے ’’ مار ننگ شو ود فضا‘‘ میں میزبان فضاعلی سے گفتگوکرتے ہوئے حکم فرحان حنیف نے کہاکہ  حیرت انگیز طور پر ہماری روزمرہ کی چند معمولی غلطیاں جیسے میٹھے کا زیادہ استعمال، دانتوں کی صفائی میں کوتاہی یا کیلشیم کی کمی دانتوں کو کمزور اور حساس بنا دیتی ہیں لیکن قدرتی اجزاء سے تیار کردہ چند آسان دیسی نسخے نہ صرف درد کو ختم کرتے ہیں بلکہ دانتوں کو مضبوط بھی بناتے ہیں۔


 حکیم فرحان حنیف نے  بتایا کہ مسوڑھوں کے انفیکشن یا سوجن کی ایک بڑی وجہ دانتوں کے درمیان جمی میل یا بیکٹیریا ہوتے ہیں، ایسے میں نمک ملا نیم گرم پانی دن میں دو بار کلی کرنے سے فوری آرام ملتا ہے، یہ نہ صرف درد کم کرتا ہے بلکہ مسوڑھوں کی صفائی بھی کرتا ہے۔
حکیم فرحان حنیف نے ایک مؤثر نسخہ بتایا کہ لونگ کے تیل سے متاثرہ دانت یا مسوڑھے پر ہلکی مالش کریں کیونکہ لونگ قدرتی اینٹی سیپٹک ہے اور اس کا تیل جراثیم کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ درد میں بھی آرام دیتا ہے،پانی میں ہلدی اور نمک ڈال کر غرارے کرنا بھی ایک آزمودہ نسخہ ہے جو گلے، دانت اور مسوڑھوں کے درد میں فوری فائدہ دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تنوشری دتہ اپنے ہی گھر میں ہراسانی کاشکار، ویڈیومیں اہم انکشافات کردیئے
’’مار ننگ شو ود فضا‘‘ میں گفتگوکرتے ہوئے حکیم فرحان حنیف نے بتایا کہ اگر دانتوں کا درد بار بار ہوتا ہے تو رات کو سونے سے پہلے رائی کے تیل میں نمک ملا کر دانتوں اور مسوڑھوں پر مالش کریں اس سے نہ صرف درد میں آرام ملتا ہے بلکہ دانت مضبوط بھی ہوتے ہیں،خواتین اور مرد حضرات جو’’سوشل ایکٹیو‘‘ ہوتے ہیں یعنی جن کا کھانے پینے، بولنے یا مسکرانے میں زیادہ تعلق ہوتا ہے، ان کے لیے دانتوں کا صاف اور مضبوط ہونا نہایت اہم ہےتو وہ سونف اور الائچی کو دن میں چبائیں،اس کے ساتھ ساتھ ایسے افراد کو چاہیے کہ مہینے میں کم از کم ایک بار مذکورہ دیسی نسخے ضرور آزمائیں تاکہ وہ دانتوں کے درد، بدبو اور سوجن سے محفوظ رہ سکیں۔