تنوشری دتہ اپنے ہی گھر میں ہراسانی کاشکار، ویڈیومیں اہم انکشافات کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف بھارتی اداکارہ و سابق مس انڈیا یونیورس تنوشری دتہ نے اپنے گھر میں ہراسانی کا شکار ہونے کا انکشاف کردیا۔
تنوشری دتہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک جذباتی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ کئی سالوں سے مسلسل ہراسانی کا شکار ہورہی ہیں، 2018 میں #MeToo تحریک کے دوران الزامات سامنے لانے کے بعد سے انہیں ذہنی دباؤ اور ہراسانی کا سامنا ہے۔
ویڈیو میں تنوشری دتہ روتی ہوئی نظر آئیں اور مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے ہی گھر میں ہراساں ہو رہی ہوں، میں نے پولیس کو کال کی کیونکہ میں خوفزدہ ہو گئی تھی، پولیس آئی اور مجھے کہا گیا کہ میں باقاعدہ شکایت درج کروانے تھانے آؤں، میری طبیعت ٹھیک نہیں لیکن شاید کل یا پرسوں تھانے جاؤں گی۔
عمران ہاشمی کے ساتھ پہلی فلم’’آپ کی کشش‘ ‘کیلئے مشہور بھارتی اداکارہ نے مزید دعویٰ کیا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت ان کے گھر میں ایسی گھریلو ملازمائیں بھیجی گئیں جنہوں نے چوری کی اور انہیں پریشان کیا جس کی وجہ سے وہ خود کو اپنے ہی گھر میں غیرمحفوظ محسوس کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:رجب بٹ کی مشکلات کے پیچھے ایک معروف شخصیت کاہاتھ ،ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کا دعویٰ
اداکارہ نے کیپشن میں لکھا’’ 2018 کے بعد سے مسلسل ہراسانی کا شکار ہوں، آج تنگ آ کر پولیس کو بلایا، براہ کرم کوئی مدد کرے۔
تنوشری دتہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور اداکارہ کے مداحوں نے حکام سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔