میاں اظہر کی نماز جنارہ ادا کر دی گئی ،حماد اظہر نے بھی شرکت کی

Jul 23, 2025 | 13:48:PM
میاں اظہر کی نماز جنارہ ادا کر دی گئی ،حماد اظہر نے بھی شرکت کی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )  سابق گورنر ، تحریک انصاف کے ایم این اے  میاں اظہر کی نماز  جنازہ ادا کر دی گئی،9 مئی کیسز کے باعث مفرور  حماد اظہر  نے بھی والد کے جنازے میں شرکت  کی ۔

 تفصیلات کے مطابق سابق گورنر ، تحریک انصاف کے ایم این اے  میاں اظہر کی نماز  جنازہ ادا کر دی گئی،9 مئی کیسز کے باعث مفرور  حماد اظہر  نے بھی والد کے جنازے میں شرکت  کی ۔

تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر اپنی رہائشگاہ پہنچے، حماد اظہر اپنے والد میاں اظہر کی نماز جنازہ میں شریک  ہوئے ، حماد اظہر 9 مئی کیسز کی وجہ سے مفرور تھے۔

سابق گورنر پنجاب و رکن قومی اسمبلی  میاں اظہر کی نماز جنازہ  قذافی اسٹیڈیم کے باہر ادا  کی گئی ، سینئر وزیر مریم اورنگزیب دوبارہ میاں اظہر کی رہائشگاہ پہنچ گئیں۔

مریم اورنگزیب گزشتہ رات بھی میاں اظہر کی رہائشگاہ گئی تھیں، رکن صوبائی اسمبلی حافظ فرحت عباس،فرخ جاوید مون،بھی حماد اظہر کی رہاش گاہ پر موجود ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:سلامتی کونسل میں کھلا مباحثہ،  پاکستان نے بھارت کو دن میں تارے دکھا دئیے

فردوس شمیم نقوی، شوکت بسرا، مہر واجد، ابوزر سلمان نیازی بھی میاں اظہر کی رہائش گاہ پر موجود  تھے۔

صدر پاکستان مسلم لیگ ن، محمد نواز شریف اور وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سینیئر سیاستدان میاں محمد اظہر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور  خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ 

صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ مرحوم میاں محمد اظہر کے والد کا میاں محمد شریف مرحوم کے ساتھ دیرینہ تعلق تھا، دعاگو ہیں کہ اللہ رب العزت میاں محمد اظہر مرحوم کی مغفرت اور انکے اہل خانہ کو صبر عطا کرے۔