دہشتگرد ایک انچ زمین پر بھی قبضہ نہیں کرسکتے: وزیراعلیٰ بلوچستان

Jul 23, 2025 | 13:07:PM
دہشتگرد ایک انچ زمین پر بھی قبضہ نہیں کرسکتے: وزیراعلیٰ بلوچستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلیٰ  بلوچستان میر سرفراز  بگٹی نے کہا کہ دہشتگرد ایک انچ زمین پر بھی دیرپا قبضہ نہیں کرسکتے۔

کوئٹہ میں 16ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کےشرکاء سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کو سمجھنے کے لیے ماضی کی حقیقت جاننا ضروری ہے، بلوچستان سےمتعلق دیگرعلاقوں میں پایا جانے والا تصورحقیقت کےمنافی ہے، غیر متوازن ترقی یا بیروزگاری شورش کی اصل وجہ نہیں، حکومت سےنالاں نوجوانوں کےشکوے دورکرکےانہیں گلے لگائیں گے تاہم ریاست مخالف کارروائیاں کرنے والوں سے آئین سے باہر بات ممکن نہیں۔

سرفرازبگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں امن کےلئےصوبائی ایکشن پلان تشکیل دے دیا گیا ہے،سکیورٹی فورسز گرے زونز میں آپریٹ کر رہی ہیں، دوست دشمن کی پہچان مشکل ہے تاہم دہشت گرد ایک انچ زمین پر بھی دیر پا قبضہ نہیں کر سکتے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ لاپتہ افرادسے متعلق جامع قانون سازی کی جا چکی ہے، بلوچ قوم کو لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ گورننس اور سروس ڈلیوری نظام میں اصلاحات لا رہے ہیں، صحت و تعلیم میں 99فیصد بھرتیاں میرٹ پر ہوئیں، طلبا کو قومی و عالمی اسکالرشپس دے رہے ہیں۔